اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی خدمات قائداعظم اکیڈمی کے سپرد

اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی خدمات قائداعظم اکیڈمی کے سپرد

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے ڈسٹرکٹ ٹیچر، ایجوکیٹر کی آسامیاں ختم کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی خدمات قائداعظم اکیڈمی کے سپرد کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرنے کے لئے قائداعظم اکیڈمی سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو ٹیچر ایجوکیشن کے فرائض سکولوں کے دورے کے دوران اساتذہ کی خامیوں کی رپورٹ کی تیاری اور اس کی فراہمی ناقص کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی تربیت اور خود ٹیچنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ذمہ داریاں عائد کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1