چین کے صوبہ سچوان لینشی کی ڈپٹی میئرمس گوجی کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

چین کے صوبہ سچوان لینشی کی ڈپٹی میئرمس گوجی کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

لاہور (لیڈی رپورٹر)چین سے پاکستان کے دورہ پر آئے صوبہ سچوان لینشی شہر کی ڈپٹی میئرمس گوجی کی سربراہی میں 9رکنی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر سے ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ اس موقع پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اخترنے پنجاب یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے مابین تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ویژن ہے۔ بعد ازاں وفد کے شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے۔وفد کے شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی میں بیرون ممالک سے آئے طلباؤ طالبات کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1