حکمرانوں نے قوم کو مقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا : پرویز ملک

حکمرانوں نے قوم کو مقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا : پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت نے سودن میں سوباریوٹرن لئے جس کا خمیازہ قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے حکمرانوں نے صرف قوم کو مقروض کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کیا سرکاری عمارتیں گرانے سے نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف ملنے سے ہی حکومت اور عوام کے فاصلے کم ہوں گے،ِ دنیا نے ہماری معیشت کو مثبت کہا لیکن افسوس نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کے کاموں کے نتیجے میں جیل بھیجا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقوں میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ100روزہ پلان سو جھوٹ کا پلندہ ہے،قوم کومقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں کیاگیا،عوام کی ڈائریکشن مزید خراب کردی گئی ہے،ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی گئی تھی اب تک کتنے لوگوں کونوکریاں ملیں؟ حکومت نے میرٹ کا قتل عام کیا ،کوئی معاشی پالیسی نہیں دی گئی۔100دنوں میں صرف علیمہ باجی کی چوری منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔لیمہ خان کی جائیداد کے پیچھے کون ہے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی جائیداد کا منی ٹریل کیا جائے، ان کے پاس دبئی میں اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی نیب مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے خلاف تو چھان بین کرتی رہتی ہے، انہیں یہ بھی تحقیقات کرنی چاہیے کہ علیمہ خان نے جائیداد کیسے بنائی۔