تبدیلی حکومت ناتجربہ کاری کی بنیاد پر غیر جمہوری فیصلے کر رہی ہے: سیف الملوک کھوکھر

تبدیلی حکومت ناتجربہ کاری کی بنیاد پر غیر جمہوری فیصلے کر رہی ہے: سیف الملوک ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ مو جو دہ تبد یلی حکو مت اپنی نا تجر بہ کا ری کی بنیا د پرغیر جمہو ری فیصلے کئے جا رہی ہے جس کی ایک مثا ل گورنر ہاؤس کی دیواریں گراناکا حکم ہے ۔انہو ں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے۔حکومت مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ وہ حلقہ میں عوا می مسا ئل سننے کے لئے بلا ئے گے جلسہ عا م سے خطا ب کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ عوا م نے چند ما ہ میں ہی تبد یلی سرکا رکا اصل روپ دیکھ لیا ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔گورنرہاؤس جیسی تاریخی عمارتیں قوم کا اثاثہ ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ میں اس غیر جمہوری فیصلے کی پر زور مذمت کرتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما رے ملک میں ایسے بہت سے مسا ئل ہیں جن کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا نا چا ہیے جس کا ڈا ئریکٹ فا ئد ہ عوام کو ہے لیکن اس حکو مت نے تو غریب کو ریلیف دینے کے بجا ئے بلکل ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جب ہی توعوام دشمن فیصلے کئے جا رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ بہت جلد عوام کا ہا تھ ان کے گریبا نو ں پر ہو گا ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1