پی پی 168کاروشن مستقبل پی ٹی آئی کی کامیابی سے وابستہ ہے،اسد کھوکھر

پی پی 168کاروشن مستقبل پی ٹی آئی کی کامیابی سے وابستہ ہے،اسد کھوکھر

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی ممتازرہنما ء اورنامزدامیدوارپی پی168ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ پی پی 168کاروشن مستقبل پی ٹی آئی کی کامیابی سے وابستہ ہے۔جس جماعت نے پچھلے پانچ برسوں سمیت گذشتہ چاردہائیوں میں اس حلقہ کے عوام کومایوسی اورمحرومی کے سواکچھ نہیں دیاوہ آئندہ بھی جعلی نعروں کے سواکچھ نہیں دے سکتی۔باشعورووٹرز پی ٹی آئی اورہماری مدمقابل پارٹیوں کی کارکردگی کاموازنہ کرتے ہوئے ووٹ کاحق استعمال کریں ۔پی پی 168کی تعمیروترقی کے خواہاں ووٹرز نے یقینابلے کے نشان پرمہریں لگا نے کافیصلہ کرلیا ہے ۔میں نے حلقہ کی آبادیوں کاسروے کروایا ہے کامیابی کے فوری بعد ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع ہوجائے گا۔ وہ انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے مختلف برادریوں کی نمایاں شخصیات اورمسلم لیگ (ن) سمیت متعدد پارٹیوں کے کارکنان نے ملک اسد علی کھوکھرکی بھرپورحمایت کااعلان کیا ۔ ملک اسد علی کھوکھرنے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کاہاتھ تھام لیاہے ،انہوں نے اپنے ٹیم ممبرزاورارکان اسمبلی سے عوام کی انتھک خدمت کاحلف لیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کرپشن سمیت معاشرے سے وی آئی پی کلچر اورسفارشی مائنڈسیٹ کاصفایاکر نے کیلئے

مزید : میٹروپولیٹن 1