حکمران روزا نہ کی بنیا دوں پر عوام پرمہنگائی بم گرا رہے ہیں،اجمل ہاشمی

حکمران روزا نہ کی بنیا دوں پر عوام پرمہنگائی بم گرا رہے ہیں،اجمل ہاشمی

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و چیئر مین یو نین کو نسل 232 ٹاؤن شپ ا جمل ہا شمی نے کہا ہے کہ کہ تبدیلی کے علمبردار حکمران روزا نہ کی بنیا دوں پر عوام پرمہنگائی بم گرا رہے ہیں ،تبد یلی حکومت کازور بھی غریبو ں پر ہی ہے۔عوام کوریلیف کون دے گا،محض چہروں کی تبدیلی سے عوام کی محرومیاں دورنہیں ہوں گی ۔ حلقہ میں جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ معاشی فیصلے کرنیوا لے نام نہاد ماہر معاشیات اسدعمر نے عوام کو ڈالر کو ؒ مہنگا کر نے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے انہو ں نے کہا کہ خداراعوام کے صبر وتحمل کاامتحان نہ لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ2018ء کے الیکشن بعد سے اب تک ملک میں تبدیلی نہیں بلکہ ابتری آئی ہے ۔ روز بروز معیشت پر اور عوام کے کندھوں پرمسائل کابوجھ مزید بڑھ گیا جبکہ ہما رے کفایت شعاروزیراعظم نے تین ماہ تک کسی بیرونی دورے پرنہ جانے کااعلان کرنیوالے سادگی پسندوزیراعظم نے ابھی تک چار ملکوں کادورہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب حکومت نے دوہرے معیارکامظاہرہ کرتے ہوئے ایک پاکستان کاخواب چکناچورکردیا۔گورنر ہا وس کی دیوا ریں گرا نے کے بجا ئے عوام کو غربت سے نکا لنے کے لئے اقدا ما ت کئے جا نے چاہیے ۔۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1