پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشنکے چھاپے، 17عطائیوں کے کاروبار بند

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشنکے چھاپے، 17عطائیوں کے کاروبار بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں پر جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز98علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور 17عطائیوں کے کاروبار بند کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،گجرانوالہ،راجن پوراور چنیوٹ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرجن علاجگاہوں پر ریڈ کیا،ان میں سے 30عطائیت کے اڈوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں۔گجرانوالہ اور راجن پور ہر ایک میں پانچ ،چنیوٹ4اورلاہور میں جو تین کاروبار بند کیے گئے ہیں ان میں فرحت کلینک،نیشنل کلنیکل لیبارٹری اورخرم کلینک شامل ہیں۔