شالدھانی ٹیمپل میر پور ماتھیلو کی تقریبات ،بھارت سے 100 یاتری کل پاکستان آئینگے

شالدھانی ٹیمپل میر پور ماتھیلو کی تقریبات ،بھارت سے 100 یاتری کل پاکستان ...

لاہور(فلم رپورٹر)ہندو دھرم کے تاریخی شالدھانی دربار میر پور ماتھیلو کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 100سے زائد ہندو یاتری 5دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے اور اسی روز بذیعہ ٹرین میر پور روانہ ہو جائیں گے واہگہ بارڈر پر سیکرٹری بورڈ سمیت دیگر بورڈ افسران اور ہندو رہنماء یاتریوں کا پاکستان آمد پر استقبال کریں گے ،بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس نے بتایا کہ تاریخی کٹاس راج مندر چکوال میں حاضری کے لئے 200 کے قریب ہندو یاتری 9دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پیدل پاکستان داخل ہوں گے اور ایک روز قیام کے بعد 6دسمبر کو کٹاس راج چکوال روانہ ہو جائیں گے جہاں 11دسمبر کو پوجا پاٹ کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی ،بورڈ کی پی آر او کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری بور ڈ طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہندو یاتریوں کی سیکورٹی ،رہائش ،سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔بورڈ افسران اور سیکورٹی عملہ خصوصی طور پر یاتریوں کے ہمراہ ہوں گے ،یاتری ہمارے انتظامات سے خوش اور مطمئن ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1