ایٹمی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر سید محمد قائم کیلئے میڈل آف آنر کا اعزاز

ایٹمی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر سید محمد قائم کیلئے میڈل آف آنر کا اعزاز

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی جانب سے گزشتہ روز نامور ایٹمی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر سید محمد قائم کو میڈل آف آنر سے نوازاگیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پروفیسر قائم کو ان کی جی سی یونیورسٹی کے لیے 15سالہ اعزازی تحقیقی وتدریسی خدمات کے لیے میڈل سے نوازا،جبکہ اس موقع پر پروفیسر قائم کی اہلیہ اور ان کے دوست احباب بھی موجود تھے۔تقریب سے ایٹمی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر این ایم بٹ،پروفیسر سلام چیئر ڈاکٹر جی مرتضیٰ اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پروفیسر قائم کی ملک اور جی سی یو کے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1