شوبز دنیا میں کامیاب جا رہی ہوں،مومنہ بتول

شوبز دنیا میں کامیاب جا رہی ہوں،مومنہ بتول
 شوبز دنیا میں کامیاب جا رہی ہوں،مومنہ بتول

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں میں خود کو شوبز تک ہی محدود رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ سیاست وہ کریں جو سیاست کر رہے ہیں اور ویسے بھی میں سمجھتی ہوں جس کام کے بارے میں تجربہ نہ ہو وہاں ٹانگ اڑانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ مشکلات ہوتی ہیں خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں کامیاب جا رہی ہوں اس لئے میں اپنی توجہ شوبز پر ہی مرکوز رکھوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں مومنہ بتول نے کہا کہ میں ایک بولڈ لڑکی ہوں اگر مجھے بولڈ کردار کی پیشکش ہو تو میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے وہ کردار کرنا پسند کروں گی۔میرے خیال میں ڈیمانڈ کے مطابق کردار کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔

میں ایک صاف گو لڑکی ہوں جس کو منافقت سے بے حد نفرت ہے۔

مزید : کلچر