غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف لنک روڈ پرکارروائی، چار افراد گرفتار

غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف لنک روڈ پرکارروائی، چار افراد گرفتار

لاہور( جنرل رپورٹر )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پرکارروائی کی۔ کارروائی کے دوران چار افراد کو حراست میں لے لیا گیاجن میں انجم پرویز ،سید خالد شہباز،محمد اصفہان اور سلیمان علی شامل ہیں۔کارروائی کی نگرانی اے سی ماڈل ٹاون مظہر علی نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1