صنم جنگ کاہم ٹی وی چھوڑنے کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صنم جنگ نے ہم ٹی وی چھوڑ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے اپنے آخری شومیں کیا۔صنم جنگ نے اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی مقبولیت حاصل کی جس کے علاوہ انہوں نے مارننگ شوکوایک بالکل نیا اندازدیتے ہوئے ہم ٹی وی کے ساتھ چارسال تک’جاگوپاکستان جاگو‘کیا ۔تاہم نامعلوم وجوہات کی بناپر انہوں نے یہ شوچھوڑ دیا ہے۔اپنے آخری شومیں انہوں نے ’’جاگوپاکستان جاگو‘ ‘کی ٹیم کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جنگ نے ایک اہم آفرکی وجہ سے یہ شوچھوڑا ہے۔