عریانیت کبھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ،لائبہ علی

عریانیت کبھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ،لائبہ علی
 عریانیت کبھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ،لائبہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ عریانیت کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ۔میری میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے خبریں مت شائع کیا کرے۔ہماری انڈسٹری میں کئی مثالیں موجود ہیں کہ عریانیت کے بغیر فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا۔ لائبہ علی نے کہا کہ اگر آپ عریانیت کو کامیابی کا زینہ سمجھ کر فلم بنائیں گے تو اسے چند بیمار ذہن تو ضرور پسند کریں گے لیکن اکثریت اسے رد کر د ے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں عریانیت بڑھ رہی ہے ہمیں اس سے بچنا چاہیے بلکہ اچھی معیاری او رسبق آموز فلمیں بنانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر پروڈیوسر ہمسایہ ملک بھارت کی نقل میں فلمیں بنا رہے ہیں ۔

ہم کبھی بھی ان کامقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا مذہب اور معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید : کلچر