پی ٹی وی لاہور مرکز کے نئے جی ایم سیف الدین نے چارج سنبھال لیا

پی ٹی وی لاہور مرکز کے نئے جی ایم سیف الدین نے چارج سنبھال لیا

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز کے جی ایم قاضی عبدالحمید کو تبدیل کردیا گیا ہے جن کی جگہ نئے جنرل مینجر سیف الدین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔سیف الدین کو ملتان سے لاہور ٹرانسفر کیا ہے جبکہ لاہور سنٹر کے سابق جی ایم عبدالحمید کو پی ٹی وی ہوم اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی وی میں کئی مزید افسران کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔جن میں کراچی مرکز سے ظفر اکبر کوکنٹرولر پروگرامز اینڈ پلاننگ ہیڈ کوارٹر اور پی ٹی وی ہوم اسلام آباد کی سابق جی ایم کنول مسعود کو ڈائریکٹر اکیڈیمی کے عہدہ پرافائز کیا گیا ہے۔ ظفر اکبر آج کنٹرولر پروگرامز اینڈ پلاننگ کے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے۔آئندہ چند روز میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔یاد رہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان ادارہ کی ساکھ بحال کرنے لئے دن رات کوشاں ہیں۔پی ٹی وی میں کی جانے والی یہ تبدیلیاں اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مزید : کلچر