وریندر سنگھ 5روزہ دورہ پاکستان کے بعدبھارت واپس

وریندر سنگھ 5روزہ دورہ پاکستان کے بعدبھارت واپس
 وریندر سنگھ 5روزہ دورہ پاکستان کے بعدبھارت واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ، ماڈل،پرفارمر اور گلوکارہ میگھاکی دعوت پر آئے ہوئے معروف بھارتی گلوکار وریندر سنگھ پانچ روزہ دورہ کے بعد واپس چلے گئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت ناقابل فراموش ہے خاص طور پر میگھا جی نے جو پیار دیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا موقع ملا تو جلد دوبارہ پاکستان آؤں گا۔پاکستان آمد کے بارے میں بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ انہیں جس قد رپیار پاکستان میں ملا اسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے جبکہ میگھا کے ساتھ گانے کا تجربہ بھی بالکل مختلف تھا اس گانے کو دونوں ممالک کے لوگ پسندکریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹ کے ذریعے دلوں کے فاصلے کم کئے جاسکتے ہیں۔
اور فنکار ہمیشہ سے اس کوشش میں مصروف رہے ہیں۔بھارتی گلوکار میگھاکے نئے گیت’’بارڈر پار‘‘ کے ویڈیو شوٹ کے لئے آئے تھے اس گیت کی موسیقی طارق طافو نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی ویڈیو کی ڈائریکشن سلیم خان ،کوریوگرافی کے فرائض ذیشان علی جانو اور وقاص علی نے انجام دیئے ہیں۔یاد رہے کہ میگھا نے کچھ عرصہ قبل اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا ،اب تک وہ کئی گانے ریکارڈ کراچکی ہیں جبکہ اب بھارتی گلوکار کے ساتھ گانے ’’بارڈرپار‘‘کی وڈیو بنارہی ہیں ۔اس وڈیو کے ڈائریکٹرسلیم خان ہیں۔دورہ پاکستان کے دوران میگھا نے بھارتی مہمان کو لاہور کے مختلف علاقوں کی سیر بھی کرائی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ ان کا کہناہے کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے ماڈلنگ اور تھیٹر میں بھی میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری گلوکاری کی صلاحیتیں منظرعام پرآچکی ہیں اور میں اس شعبہ میں بھی نام کماؤں گی حال ہی میں نئے شوٹ کروائے ہیں جلد ہی نئے پراجیکٹس شروع کرنے والی ہوں ۔ میگھانے کہا ہے کہ معاشرتی بگاڑ کی اصل وجہ غیر حقیقی چیزیں دکھانا ہے ہمارے ڈرامہ نگار اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں کافی ڈراموں میں مقصدیت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈرامہ ایک اصلاحی پہلو رکھتا تھا ان کا تاثر عوام کے ذہنوں میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ویسے ہی قائم ہے اس وقت کے ڈراموں سے عوام نے بہت کچھ سیکھا ہے مگر اب ڈرامہ کمرشلائز ہوچکا ہے۔

مزید :

کلچر -