صوبیہ خان کی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں کام کرنے سے معذرت

صوبیہ خان کی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں کام کرنے سے معذرت
 صوبیہ خان کی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں کام کرنے سے معذرت

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وماڈل صوبیہ خان نے فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی،اداکارہ نے آسٹریلیا میں مصروفیات کے باعث کام سے انکار کیا،صوبیہ کو ڈائریکٹر محسن گیلانی کی جانب سے بھی ایک ٹی وی سیریل میں کام کرنے کی پیش ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے فلم اور ٹی وی سیریل میں کام کرنے سے معذرت کرلی،ذرائع کے مطابق صوبیہ خان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ان کے شوہر کرکٹرعثمان قادر نے کام کرنے سے روکا ہے ،کرکٹر عثمان نے اپنی اہلیہ سے کہا مجھے یہاں تمہاری ضرورت ہے تاکہ تم میچ کے دوران میری حوصلہ افزائی کر سکو ،اسی وجہ سے اداکارہ نے دونوں پر یکٹس پر کام کرنے سے معذرت کی کیونکہ آسٹریلیا بیگ بیش 19دسمبر کو شروع ہو رہی ہے۔

اور فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ بھی دسمبر میں شروع ہونی تھی اس لئے اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کردیا۔

مزید : کلچر