آمنہ شیخ کی کمسن بیٹی ماڈلنگ کی دنیا میں آ گئی

آمنہ شیخ کی کمسن بیٹی ماڈلنگ کی دنیا میں آ گئی
 آمنہ شیخ کی کمسن بیٹی ماڈلنگ کی دنیا میں آ گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اپنی کمسن بیٹی کو بھی ماڈلنگ کی دنیا میں لے آئی ہیں۔آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک جریدے کے فوٹوشوٹ میں اپنی بیٹی کو بھی ماڈل کے طور پر متعارف کرایا جن کی تصاویر بہت پسند کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ آمنہ شیخ نیویارک میں پیدا ہوئیں۔ وہ فیشن ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ درجنوں ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ انہیں کئی فلموں میں بھی کا م کا موقع ملا۔آمنہ شیخ اور محب مرزا نے2005میں شادی کی تھی جس کے دس سال بعد ان کی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

مزید : کلچر