اسلم مستانہ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں ٹک ٹاک‘‘ کیلئے کراچی جائیں گے

اسلم مستانہ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں ٹک ٹاک‘‘ کیلئے کراچی جائیں گے
 اسلم مستانہ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں ٹک ٹاک‘‘ کیلئے کراچی جائیں گے

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف کامیڈین اسلم مستانہ جنوری میں سٹیج ڈرامہ’’کڑیاں ٹک ٹاک‘‘ میں پرفارم کرنے کیلئے کراچی جائیں گے۔اس ڈرامہ میں ان کے ہمراہ کئی معروف فنکار بھی ڈرامے میں کام کریں گے اسلم مستانہ نے کہا ہے کہ جگت کا موجد پاکستانی تھیٹر ہے دنیا میں کسی بھی جگہ جگت بازی نہیں ہوتی صرف پاکستانی سٹیج ڈراموں میں جگت بازی سے مزاح پیدا کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جگت خدا کی دین ہے اب اس کو اداکار کس طرح استعمال کرتا ہے یہ اس پر منحصرہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے دنیا میں جتنے بھی نامور لوگ گزرے ہیں ان میں سب سے زیادہ تعداد کالے رنگ والوں کی جن میں باکسر محمد علی کلعے ، فٹ باؤلر پیلے ، مائیکل جیکسن ،نیلسن منڈیلا، مائیک تائیسن سمیت بے شمار لوگ شامل ہیں جن کے رنگ کالے تھے ۔

مزید : کلچر