ڈائریکٹر اجمل ملک کے نئے سٹیج ڈرامہ’’میٹھے پیارے‘‘کا شاندارآغاز

ڈائریکٹر اجمل ملک کے نئے سٹیج ڈرامہ’’میٹھے پیارے‘‘کا شاندارآغاز
 ڈائریکٹر اجمل ملک کے نئے سٹیج ڈرامہ’’میٹھے پیارے‘‘کا شاندارآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق کے نئے سٹیج ڈرامہ’’میٹھے پیارے‘‘ کا شاندار آغاز ہوگیا ہے ۔سٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس کے لئے پرفارمرز نے خصوصی آئٹم سانگ تیارکئے ہیں۔ اس کے رائٹروڈائریکٹراجمل ملک ہیں۔اس ڈرامہ کے نمایاں فنکاروں میں آفرین ،سدرہ نور،شیلا چوہدری،سرفراز وکی،برجو،حامد رنگیلا،اسدمکھڑا،رضی خان،گڈو کمال،مختار چن اور دیگر شامل ہیں سدرہ نورنے بتایا کہ انہیں مختلف برانڈز اور رسائل کے لئے ماڈلنگ کی بے شمار آفرز ہیں تاہم وہ تھیٹر کی مصروفیات کے باعث ماڈلنگ کو باقاعدہ وقت نہیں دے سکتیں تاہم ان کی منصوبہ بندی میں یہ بات شامل ہے کہ وہ فیشن ، ٹی وی اور فلم کو بھی وقت دیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں سٹیج سے بہت عزت ملی لیکن اب وہ دوسرے شعبوں میں بھی باقاعدگی سے کام کرنا چاہتی ہیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میں جلد ہی اپنے پرستاروں کو ایک سرپرائز دوں گی۔

مزید :

کلچر -