کرپشن کیس، جی ایم سوئی گیس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، 17دسمبر کو پیش کرنیکا حکم
ملتان ( خبر نگار خصوصی) جج احتساب عدالت ملتان نے کروڑوں کا غبن کرنے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
کے مقدمہ میں ملوث جی ایم سوئی گیس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ17دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز پولیس تھانہ ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم جی ایم سوئی گیس میر بہادر خان بگٹی کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے درخواست دی کہ جی ایم سوئی گیس نے اپنی ملتان تعیناتی کے بعد سے ہی اس کو گیس لوڈ منظور شدہ لوڈ سے زیادہ ہونے کا کہہ کر مختلف حیلوں بہانوں سے پریشان کرنا شروع کردیا اور ملازمین کو بھیج کراس کی فیکٹریوں کی لائنیں علیحدہ علیحدہ ہونے کے باوجوداکٹھے کرکے زیادہ گیس بل بھجوانے کی کوشش کی بعدمیں سوئی گیس کے گیسٹ ہاؤس میں اپنے اہلکارکے ذریعے بلواکر رقم کامطالبہ کیا جبکہ ملتان اور بہاولپور میں بعد میں کئی ملاقاتیں کیں اور اب تک مختلف حیلوں بہانوں سے ساڑھے 5 کروڑ روپے بٹور چکاہے جبکہ اب گیس کنکشن کے معاملات چلتے رہنے کیلئے رقم میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہاہے اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ میرا کاروبار بھی نہیں چلنے دیا جارہاہے لہٰذا کارروائی کرکے رقم برآمد کرائی جائے جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ریمانڈ