100دنوں میں عوام کیلئے صرف مہنگائی کا’’تحفہ ‘‘اویس لغاری ،سردار اسرار خان

100دنوں میں عوام کیلئے صرف مہنگائی کا’’تحفہ ‘‘اویس لغاری ،سردار اسرار خان

چوٹی زیریں (نمائندہ پاکستان)حکومت نے اپنے سو دنوں کی کارکردگی میں عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔حکومت (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

نے سو دن میں اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔عمران نیازی کی تقریر میں صرف آنے والے دنوں کے نام کے منصوبے بتائے ہیں سچ کو چھپانے کیلئے کئی جھوٹ گھڑے گئے۔100 دنوں میں عوام کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری کا بے قابو طوفان دے دیا گیا۔ہمیں بھیک مانگنے والے کہنے والے پورے سو دن بھیک مانگتے رہے آگر ہم قرض لیں تو ہاتھ پھیلانا ہوتا ہے اگر انہوں نے قرض لیا تو اسے پیکج کا نام دیا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری ،سردار اسرار احمد خان رمدانی اور سردار بیشر احمد خان رمدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا حکومت نے سو دنوں میں سو سے زیادہ یو ٹرن لیے انشاء4 اللہ جلد پاکستان مسلم لیگ ن حکومت کی ناکامیوں اور جھوٹوں سے پردہ ہٹائے گی۔

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر