نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر سینڈیکٹ کا21واں اجلاس متعدد انتظامی معاملات کی منظوری

نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر سینڈیکٹ کا21واں اجلاس متعدد انتظامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان کی سینڈیکیٹ کے21ویں اجلاس کا انعقاد جامعہ میں کیا گیا۔ سینڈ یکیٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں ڈپٹی سیکر ٹری پلاننگ شعبہ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

زراعت نعیم خالد ، نامزد ڈویثر نل ڈائریکٹر ایل ایف اے شعبہ فنانس مہر عطاء محمد ، نامزد نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر جمیل انور، پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر خالد محمود خان ستارہ امتیاز ، ممبر پنجاب اسمبلی میاں طارق عبداللہ ، سید ساجد مہدی ،پرو وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعیداور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار جامعہ عمران محمود نے سر انجام دئیے۔ سنڈیکیٹ ممبران نے نئے آنے والے ممبر پنجاب اسمبلی میاں طارق عبداللہ کو پہلی سنڈیکیٹ میں خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی امور کے حوالے سے معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلا س میں سلیکشن بورڈ ، سروس گورننگ سٹیچوز ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اور یونیورسٹی کے قیام فیز IIکے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور جامعہ کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے حوالے سے بحث کی گئی ۔علاوہ ازیں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ممبران سنڈیکیٹ کو جامعہ میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں جس میں ایڈمن بلاک ، فیکلٹی ، گیسٹ ہاؤس ، گرلز ہاسٹل ، بوائز ہاسٹل ، جدید لائیبرری، رہاشی کالونیوں اور مختلف قومی اور بین الاقوامی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا ۔اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر جمیل انور کو بطور سنڈیکیٹ ممبر تین سالہ ٹنیور مکمل ہونے پر اعزازی شلیڈ سے نوازا گیا ہے۔
اجلاس