معذور افراد جا عالمی دن ،ملتان سمیت مخلتف شہروں میں تقریبات سیمینارز ریلیاں

معذور افراد جا عالمی دن ،ملتان سمیت مخلتف شہروں میں تقریبات سیمینارز ریلیاں

ملتان ‘ وہاڑی ‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ ‘ ہارون آباد ‘ میاں چنوں ‘ کوٹ ادو ‘ چوک اعظم ‘ خانپور ( سٹی رپورٹر ‘ سپیشل رپورٹر ‘ سٹاف رپورٹر ‘ وقائع (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) معذور افراد کاعالمی دن دنیا بھر میں منایا گیا ، مختلف سیمینار زریلیوں ، واک ، تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،اس حوالے سے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیر اہتمام آگاہی( واک ہماری شمولیت ہماری منزل) کا اہتمام کیا گیا۔ واک چوک نواں شہر سے ملتان پریس کلب تک کی گئی، واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر ملتان جناب مدثر ریاض ملک نے کی۔ سوشل ویلفئر ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمدجاوید ، احمد چشتی اور رائے زاہد نے واک میں شمولیت کی۔ اِس کے علاو ہ سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے بورڈآف ڈائریکٹرز سے سیّد اعجاز احمد اور محمد افضل سپرا ، سوسائٹی کی صدر مِس زاہدہ حمیدو ممبران و عہدیداران آصف اقبال، عارف انور، فیصل یوسف، ملک شہزاد، یاسر حمید، راناعارف، شاہد ملک، محمد نعمان، عبدالصبور کے علاوہ کثیر تعداد میں افراد باہم معذوری نے واک میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے اپنے خطاب میں افراد باہم معذوری کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہمارے دفاتر افراد باہم معذوری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ ملتان میں افراد باہم معذوری کے لئے فعال کردارادا کریں گے۔ افراد باہم معذوری کی کھیلوں کے لیے انتظامات ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خود کرے گی۔ دوسرے اداروں کو بھی ہدایت کریں گے کی وہ افراد باہم معذوری کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کریں تاکہ افراد باہم معذوری کو خود مختار بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم افراد باہم معذوری کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے شمولیتی معاشرہ کے تصور کو مضبوط کریں گے۔ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے موثر پالیسی سازی اور حکمتِ عملی اپنائیں گے۔انکے روزگا رکے لیے مواقع فراہم کریں گے۔علاوہ ازیں مدثر ریاض ملک ڈپٹی کمشنر ملتان نے گورنمنٹ سکول اف سپیشل ایجوکیشن برائے جسمانی معذوراں ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپیشل بچوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ سکول کے پرنسپل میاں محمد ماجد نے سکول میں جاری تعلیم و تربیت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد اور فعال شہری بنانے کیلئے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں مفت سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جن میں مفت پک اینڈ ڈراپ ، مفت یونیفارم ، مفت تعلیم ، ماہانہ وظیفہ 800 روپے ، فزیو تھراپی ڈپٹی کمشنر سپیشل ایجوکیشن سکول برائے جسمانی معذوراں میں میاں محمد ماجد پرنسپل کے ہمراہ پودا لگایا۔مدثر ریاض ملک ڈپٹی کمشنر ملتان نے گورنمنٹ سکول اف سپیشل ایجوکیشن برائے جسمانی معذوراں ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپیشل بچوں کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ سکول کے پرنسپل میاں محمد ماجد نے سکول میں جاری تعلیم و تربیت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ادھر یونیورسٹی وہ تمام اقدامات کررہی ہے جن سے ہمارے سپیشل طالب علم اپنی ذ ہنی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے جسمانی معذوری کو رکاوٹ نہ بننے دیں.اس کے لیے یونیورسٹی دس ویل چیئر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کے کلاس رومز ، لیبارٹریز اور لائبریری تک جانے کے لیے ستواں راستہ( ریمپ) بنوانے کے وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے.ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اشرف خان نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے نیو سہارا سپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب میں کیا.انہوں نے کہاکہ سپیشل طالب علم خصوصی توجہ کے مستحق ہیں . انہوں نے ان طلباء کی صلاحیتوں اور جذبوں کو سراہا اور کہاکہ یہ پڑھ لکھ کر مفید شہری ثابت ہوں گے. تقریب کے اختتام پر شرکاء نے آگاہی واک میں بھی شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمدخان کی ہدایت پر معذورں کے عالمی دن کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم اور ایس ایس آر آئی بی سیف اللہ خان نے معذور افراد میں وہیل چیئرز اور نابینا افراد میں سٹکس تقیسیم کیں ۔انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی ہدایت پر پولیس کے خصوصی تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔03 دسمبر معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ڈس ایبل ڈویلپمنٹ کونسل کے ممبران معذور افراد اور نابینا افراد سے ملاقات کرائی ۔ملاقات میں پاکستان ڈس ایبل ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین رانا وقار احمد ،نائب چئیرمین سلیم احسن ،جنرل سیکرٹری خواجہ اطہرزمان ،پرنسل اسسٹنٹ فرخ ظہور ،حمیرافضل ،ایگزیسٹی ممبر رائے علی احمد ، ایگزیسٹی ممبر ناصرہ بتول ،انفارمیشن سیکرٹری سمیرا رشید معذور افراد اور نابینا افراد شریک ہوئے۔ تحریک امن پاکستان کے چیئرمین مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ معاشرہ خصوصی افراد کو محبت شفقت اور پیار دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرے ہم انکی جرات ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم معزوراں کے سلسلہ میں دی فزیو کالج اور مینسٹریم آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے امیراللہ شیخ۔فادیہ کاشف۔ڈاکٹر فرازبلال۔طارق عمر چوہدری۔نادر خان۔رانا ممتاز رسول۔نعیم کاظمی۔عقیل قریشی۔ملک یوسف۔اشرف قریشی نے بھی خطاب کیا جبکہ نفیسہ علی۔فرواعلی۔علی چوہدری۔غاصف علی۔یاسر علی۔علی حماد نے خاکہ پیش کر کے بھرپور داد لی غلام یزدانی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم معذوراں منانے کی بجائے روزانہ ان کے لیے حوصلہ افزائی کے کام کئے جائیں یہ ہمارے معاشرے کا فخر ہیں مل جل کر انہیں پروموٹ کریں امیر اللہ شیخ ڈاکٹر فراز بلال۔طارق عمر چوہدری نے کہا کہ نارمل انسان بھی مقصد کے لیے زندگی گزاریں دوسروں خصوصا خصوصی افراد کے مسائل حل کریں آپکے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔وہاڑی میں معذوروں کے عالمی دن پر سپیشل بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کی آگاہی بارے میں سیمینار ، پروگرام منعقد کیے گئے لیکن ضلعی ہیڈکوارٹر وہاڑی میں نہ تو سرکاری سطح پر اور نہ ہی غیر سرکاری طور پرسپیشل بچوں کے لئے کوئی پروگرام منعقد کیا گیامعذوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی دعویداراور آئے روزفوٹو سیشن کروانے والی این جی اوزبھی کہیں نظرنہ آئیں۔جبکہ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہارون آباد میں ایک تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ضیاء کی سابق ایم پی اے غزالہ شاہین تھی تقریب میں خصوصی بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پر پرفارمنس پیش کی، اور شرکاء سے خوب داد وصول کی خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہارون آباد میں ایک تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ضیاء کی سابق ایم پی اے غزالہ شاہین تھیں، تقریب میں خصوصی بچوں نے نے ملی نغموں لوگ گیتوں اور کیٹ واک پر مشتمل خوبصورت ٹیبلوز پیش کئیے اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ میاں چنوں میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سپیشل بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک رنگا رنگ ٹقریب کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی میاں محمد ارشد اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تھے تقریب میں بچوں نے ملی ،نغمے اور ٹیبلو پیش کئے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچے کے تمام اعضاء بے کار نہیں ہوتے جو عضو کار آمد ہو اسکی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا چا ہیے۔ چوک اعظم میں سپیشل پرسن کے لیے حکومتی پیکجز کا بنیادی مقصدانہیں معاشرے کے دیگر افراد کے برابر حقوق دینا مقصود ہے جس کے لیے معاشرے کے تمام افراد اور سرکاری ادارے انہیں اسی جذبے کے تحت ٹریٹ کریں۔یہ بات سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی شعور کی بیداری کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے نکالی گئی واک کے اختتام کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو زندگی کے تمام شعبہ جات میں مساوی ترقی کے مواقع دینا کسی بھی معاشرہ کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے . اللہ تعالی نے ہر شخص کو خصوصی صلاحیتوں سے نواز ا ہے لہذا کوئی بھی جسمانی معذوری کسی بھی شخص کی طرف سے بہترین ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل نہیں ہو سکتی . خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں اور کسی بھی معاشرے کا فعال رکن کے طو رپر کردارادا کرسکتے ہیں . ان افراد کو معذور کہنا یا سمجھنا درحقیقت معذور ذہنوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید عالمی دن برائے معذوران کے موقع پر گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار سلو لرنرز 10بی سی حاصل پور روڈ بہاول پور میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ یہ تقریب ڈیپارٹمنٹ آف سپیشل ایجوکیشن ضلع بہاول پور کی جانب سے معذور افراد کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے اور مساوی حقوق کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے کہا کہ معذورافراد معاشرے کا ایک ذمہ دار حصہ ہیں جن کے حقوق کا تحفظ ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معذور افراد کو ترقی کے دھارے میں شمولیت دینے کے لیے ٹھوس اقدام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد معاشرے میں بہتری کے لیے اپنا اہم اور مضبوط کردار ادا کررہے ہیں۔خان پور میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے تعاون سے جناح ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر خان پور قمر فاروق، چیئر مین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سپیشل بچوں نے مختلف قسم کے خاکے ، ٹیبلو اور علاقائی ثقافت پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے اس موقع پر اپنے اپنے خطابات میں اسسٹنٹ کمشنر قمر فاروق ، چیئر مین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور نے کہا کہ سپیشل بچے کسی طرح بھی نارمل بچوں سے کم نہیں ہیں تھوڑی سے توجہ اور محنت کے ذریعے ان کے اندر سے مخفی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکتا ہے اور انہیں مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔

ریلیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر