حکومت کی جانب سے کاٹن جننگ انڈسٹریز سے متعلق نیا ایس آر او جلد جاری ہوگا ‘ مبشر حسین

حکومت کی جانب سے کاٹن جننگ انڈسٹریز سے متعلق نیا ایس آر او جلد جاری ہوگا ‘ ...

بہاول پور(بیورورپورٹ ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مبشر حسین نے حکومت کی جانب سے کاٹن جننگ انڈسٹریز سے متعلق (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

SRO-188کی معطلی اور نیا SROجوکہ عنقریب FBRکی جانب سے جاری کیا جائے گا، پر وزیر اعظم پاکستان، عمران خان، وفاقی وزیر برائے خزانہ ، اسد عمر، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور ریونیو کے وزیر مملکت حماد اظہر کا شکریہ ادا کیا ہے اورنیا SRO جاری کرنے اور تعاون کرنے پر بھی اظہار تحسین کیا ہے ۔صدر چیمبر نے اپنے بیان میں کہا کہ SRO-188 کی معطلی سے کاٹن جننگ انڈسٹری پر ایک اضافی ٹیکس لاگو کر دیا گیا تھا جس کی بدولت کاٹن جننگ انڈسٹری شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے کاٹن فیکٹری مالکان نے ہڑ تال کرتے ہوئے فیکٹریاں بند کردی تھیں اور پھٹی کی خرید بھی معطل کر دی تھی ۔صدر چیمبر نے کہا کہ SRO-188 سے متعلق انہوں نے پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین میاں محمود احمد کے ساتھ مل کر متعدد حکومتی وزراء، چیئر مین FBR اور ریونیو کے وزیر سے ملاقاتیں کیں۔ واضح رہے کہ سینٹ کی منظوری کے بعد FBRجلد ہی نیا SROجاری کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر