اڈا بوسن سے سیداں والا بائی پاس تک سپیڈو بس سروس شروع

اڈا بوسن سے سیداں والا بائی پاس تک سپیڈو بس سروس شروع

ملتان ( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ماضی کی حکومتوں نے اپنی جیبیں بھرنے اور عوام کا استحصال کرنے کے سوا کھچ نہیں کیا بانی پاکستان حضرت قائداعظم ؒ کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسے لیڈر کی حکومت آئی جس کا اوڑھنا (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

بچھونا صرف اس ملک کی غریب عوام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب و ٹکٹ ہولڈر پی پی 211 چوہدری خالد جاوید وڑائچ ،ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی اور ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی ملک نور حسین ڈیہڑ نے گذشتہ روز اڈا بوسن پر سپیڈو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ملک شیر علی بوسن، میٹرو کی مقامی انتظامیہ کے افسران سینئر منیجر ویڈا شہباز علی، منیجر آپریشن واجد سلیم اور اسسٹنٹ منیجر زاہد رضا ہاشمی کے علاوہ جاوید اقبال غوری، عزیز خان، چوہدری عامر جمیل، علی حیدر خان، چوہدری علی حسن، فیروز نظامی، عماد حسین کے علاوہ علاقہ معززین نے بڑی تعدا میں اس تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پہلے تین ماہ ہمیں اپنی کارکردگی کی سمت کا تعین کرنے میں مگر اب جس تبدیلی کاکا وعدہ ہم نے کیا وہ نظر آنا شروع ہو چکی ہے جس کی واضح مثال ملتان کے پس ماندہ ترین علاقے اڈہ بوسن سے سیداں والا بائی پاس تک فیڈر بس سروس کا اجرا ہے اور بہت جلد اس کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تنقید پر یقین نہیں رکھتے اگر ہم پر مثبت انداز میں تنقید کی جائے تو ہم اس میں بھی اپنی اصلاح کا پہلو تلاش کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم مقامی انتظامیہ کے تعاون سے دور افتادہ علاقوں کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی کوشش میں تھے اور آج ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کے علاوہ فیڈر بس سروس کی انتظامیہ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے وعدوں کی تکیمل کے عمل کا آغاز پی پی 211 سے کیا اور پہلے مرحلے میں اس حلقے سے بہترین سفری سہولیات شروع کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بس سروس سے علاقے کے لوگ اس صاف ستھرے اورماحول اور انتہائی مناسب رقم یعنی صرف بیس روپے میں وقت کی بچت کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد صحت کارڈز کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی کارڈز بھی دیئے جائیں گے تاکہ ملک میں صحت مند تعلیم یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وعدوں کی تکمیل کا وقت شروع ہو چکا ہے عوام کو بہت کم وقت میں بڑی تبدیلیاں نظر آئیں لگے گیاور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وقوم سے کیا گیا ہر وعدہ اپنے منطقی انجام تک ضرو ر پہنچے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر