4 ماہ تک بیوہ سے بداخلاقی ‘ ملزم کیخلاف مقدمہ درج

4 ماہ تک بیوہ سے بداخلاقی ‘ ملزم کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو کے نواحی قصبہ چوک سرور شہید کے چک نمبر 548ٹی ڈی اے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کے رہائشی ریاض سہو (مرحوم) کی بیٹی ناصرہ بی بی کی شادی 8سال پہلے عرفان علی سہو سے ہوئی تھی گھر پر ناچاقی پر ناصرہ بی بی 4ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی کہ اسی دوران چک کا رہائشی حکیم خان پٹھان نے اس کے ساتھ ناجائز تعلقاتاستوار کر لئے اور 4ماہ تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا، موبائل فون سے اس کی برہنہ حالت میں تصویریں اور ویڈیو بھی بنائی، کسی کو بتانے پر ویڈیو اور تصویریں لوگوں کو دکھانے اور قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، لڑکی کے حاملہ ہونے پر تمام ماجرہ لڑکی نے بیوہ والدہ کو بتا دیا، پولیس چوک سرور شہید نے متاثرہ ناصرہ بی بی کی والدہ بیوہ افضل بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 577/18 زیر دفعہ 376 آئی درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر