علاقائی بنچز تشکیل نہ دینے پر وکلاء کی 7روزہ ہڑتال شروع، سائلوں کو دھکے

علاقائی بنچز تشکیل نہ دینے پر وکلاء کی 7روزہ ہڑتال شروع، سائلوں کو دھکے

ڈیرہ غازیخان ‘ رحیمیار خان ‘ وہاڑی (سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ) پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈیرہ غازیخان سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں وکلاء کی سات روزہ احتجاجی ھڑتال کا سلسلہ شروع ھو گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اور ڈیرہ غازیخان میں وکلاء کے لاھور ھائی کورٹ کے بنچز کے قیام کے دیرینہ مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں سات روز تین دسمبر تا نو دسمبر تک مکمل احتجاجی ھڑتال کی کال دی۔ گزشتہ روز سات روزہ ھڑتال کا سلسلہ شروع ھو گیا پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ بار کے وکلاء بھی عدالتوں میں پیش نہ ھوئے۔ اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اس موقعہ پر صدر بار ندیم غوث اور سابق صدر بار بہرام بزدار نے کہا کہ عوام کی سہولت اور انہیں ان کی دھلیز پر انصاف کی فراھمی کے لیے پانچوں ڈویثزن میں لاھور ھائی کورٹ میں بنچز کا قیام نہ صرف ناگزیر ھے بلکہ وقت کی ضرورت ھیجس کے لیے وہ تقریبا گزشتہ تین سالوں سے پرامن احتجاج کر رھے ہیں اور اپنا جائز مطالبہ کے لیے حکومت کو ھر ھفتے یادھانی پیش کراتے آ رھے ہیں مگر آج تک اس پر کوئی کوئی پیش رفت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ مجبورا سات روز کی احتجاجی ھڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گے تو وہ مزید سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ھونگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار جو کہ خودایڈوکیٹ بھی ہیں اپنی برادری کا ساتھ دیں اور ھمارا ہائیکورٹ کامطالبہ پورا کرائیں۔ ھڑتال کی وجہ سے کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ھوئے۔جس کی وجہ سے کیسز کی سماعت کے لیے آئے ھوئے دوردراز سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا دیکھنے کو ملا۔ سائلین کا کہنا تھا کہ آئے روز وکلاء کی کسی نہ کسی اشو پر ھڑتال ھوتی ھے جس کی وجہ سے وہ تنگ آ چکے ہیں۔ حکومت ان ھڑتالوں کا کوئی حل نکالے۔جبکہ پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر وکلاء نے گذشتہ سے پیوستہ روز سے12دسمبر تک عدالتوں کا مسلسل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلہ میں بھی ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان کی جانب سے ہڑتال کے باعث عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے مقدمات کی پیروی کے لئے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاوہ ازیں وہاڑی میں پنجاب بار کونسل کا علاقائی بنچز تشکیل نہ دینے پر 7روزہ ہڑتال کا آغاز کردیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار فیاض خان لکھویرا اور جنرل سیکرٹری فاروق خان ایڈووکیٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کونسل کی ہدایت پر آج سے 3دسمبر سے 9دسمبر تک پنجاب بھر میں ہڑتال ہوگی،علاقائی بنچز کا مسئلہ انتہائی اہم ہے،سرگودھا،ساہیوال،فیصل آباد،ڈی جی خان اور گوجرنوالہ میں علاقائی بنچز تشکیل دئیے جائیں ۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر