پاکستانی افرادی قوت کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ بڑھ چکی ہے ، ڈاکٹر وسیم اختر
ملتان(سٹی رپورٹر) امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ پاکستان کی افرادی قوت کی دنیا بھر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
میں مانگ بڑھ چکی ہے۔پاکستان کے پاس 60فیصدنوجوان افرادی قوت موجود ہے جوکہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور اندازمیں اندازمیں استفادہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہر سال8ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان فارغ التحصیل ہوتے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ پاکستان کو درپیش مخدوش حالات کے باعث ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اکثریت بیرون ملک چلی جاتی ہے۔حکومت ایسی پالیسی وضع کرے کہ ان نوجوانوں کو ترغیب دی جائے کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار اداکرسکیں۔حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو درپیش مسائل جلد حل کریں اور ملک میں ایسی فضاء قائم کی جائے کہ لوگ بہترمستقبل کے لیے پاکستان سے باہر جانے کی بجائے ملک کو ترجیح دیں۔
وسیم اختر