تھانوں میں ریٹ روز نامچہ رجسٹری کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم

تھانوں میں ریٹ روز نامچہ رجسٹری کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے آئی جی پنجاب پولیس کو صوبہ بھر کے پولیس تھانوں میں رپٹ روزنامچہ رجسٹر کی موجودگی یقینی بنانے اور روزمرہ کی کارروائی کو لازمی درج کرنے کی ہدایت جاری کرکے پابند کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تحصیل جام پور کے محمد (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

طارق نے اپنے بھائی اور دیگر 4 افراد کی حبس بے جا کی درخواست دائر کی تھی جس پر بیلف نے رپورٹ پیش کی کہ ملزمان کو چوری کے نامعلوم مقدمہ میں رپٹ کمپیوٹر میں نامزد کیا ہوا ہے۔ عدالت عالیہ کے روبرو محبوسان کو پیش کیا گیا تو مزید انکشاف ہوا کہ جس مقدمہ میں گرفتار ظاہر کیا گیا ہے اس کی اخراج رپورٹ مرتب ہوچکی ہے۔ عدالت نے محبوسان کو آزاد کرتے ہوئے آر پی او ملتان کو عدالت عالیہ میں طلب کیا جنہوں نے گزشتہ روز پیش ہوکر بتایا کہ 15دسمبر 2017ء کو نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبہ بھر کے تھانوں میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو آن نائن کیا گیا ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ روزبروز تیزی سے سائنسی سفر کرنے والا کمپیوٹر آج ہماری لازمی ضرورت بن گیا ہے لیکن اس کا بھی بنیادی مقصد عام آدمی کو ضروری آسانی اور سہولیات مہیا کرنا ہے جبکہ اس سسٹم کے ذریعے چھپائی جانے والی بددیانتی اور پیدا ہونے والی ناانصافی کے خلاف شور واویلا بڑھتا جارہا ہے اور بعض تھانوں میں تو رپٹ اور روزنامچہ رجسٹر سے بالکل ہی ہاتھ اٹھالیا گیا ہے۔ آج کل وائرس کے حملے کی وجہ سے ڈیٹا ریکارڈ کبھی بھی ختم ہوسکتا ہے اسی وجہ سے سائبر کرائمز کے ضابطے بنائے گئے لہٰذا عوام کی آسان تر رسائی کو ممکن بنانے کے لئے تھانہ میں ہونے والی ہر ایک حرکت کو ان رجسٹروں میں درج کیا جائے۔ آئندہ ہر تھانے میں جب بھی کوئی پولیس آفیسر آن لائن ڈیٹا میں کچھ بھی لکھنا چاہیے گا تو پہلے رجسٹر میں بھی درج کرے گا جس کے نمبر کا اظہار کمپیوٹر میں بھی کرے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف آئی جی سخت کارروائی عمل میں لائیں۔