پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس ،4ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب سے ریکارڈ طلب

پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس ،4ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب سے ریکارڈ طلب

ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں گرفتار 4 ملزموں کی درخواست ضمانت پر نیب حکام سے 14جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے احمد بخش جسکانی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عارضی بنیادوں پر اکاؤنٹس آفیسر ملتان بطور سیکنڈ آفیسر تعینات ہوا۔ بعدازاں پنجاب کانسٹیبلری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں اسکے خلاف نیب ملتان نے مقدمہ درج کیا اور عبوری چالان کے بعد مرتب ہونے والی رپورٹ میں ملزم بنادیا گیا جبکہ درخواست گزار مذکورہ عرصہ ملتان میں تعینات ہی نہ تھا۔ اسی طرح بہاولپور کے محمد بشیر ۔نذیر احمد۔ اور محمد شبیر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرکے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب ملتان نے سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ اور خوردبرد کرنے کے مقدمہ انہیں یکم اگست کو گرفتار کیا اور بلا جواز جیل میں رکھا ہوا ہے جبکہ ان کیخلاف کوئی ثبوت بھی نہ مل سکا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر