وعدوں پر یوٹرن، عوام نے 100دنوں میں تبدیلی دیکھ لی، عبدالعلیم شاہ

وعدوں پر یوٹرن، عوام نے 100دنوں میں تبدیلی دیکھ لی، عبدالعلیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ) تبدیلی سرکار مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان شہر میں بلاکس نمبر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

X,S,T,U,V,W,A,D,G, P,F,39, 37,35,41,40,3 1,2,6 میں سوئی گیس کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ ہم نے شروع کی اور پانچ ارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تمام بیماریوں کا توسیعی منصوبہ مکمل کرایا ۔جنوبی پنجااب کو صوبہ بنانے کا 100دنوں میں وعدہ وفا نہ ہوا بلکہ پی ٹی آئی کی حکومت پسماندہ جنوبی پنجاب میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں بھی نہیں دے پائی ۔ ڈیرہ غازی خان شہر گندگی اور کوڑا کرکٹ کی لپیٹ میں ہے ۔ پی ٹی آئی کا ممبر صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی اپنی پارٹی قیادت کی طرح جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔ سوئی گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کے ہمارے منصوبوؓ کا افتتاح کر کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ بجلی کے پولوں پر لگی ان کی تصاویر کے نیچے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 100دنوں میں تبدیلی سرکار عوام میں بے نقاب ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی سوئی گیس پائپ لائنوں پر افتتاح کر کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں شہر میں سوئی گیس کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کے ہمارے منصوبوں پر نگران حکومت نے پابندی الیکشن کمیشن کے کہنے پر لگائی تھی ۔
تبدیلی