وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح ‘ قوم کو جلد خوشحالی نظر آئیگی ‘ ندیم قریشی

وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح ‘ قوم کو جلد خوشحالی نظر آئیگی ‘ ندیم قریشی

ملتان ( نیوز رپورٹر)محمد ندیم قریشی ایم پی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے سفر پر گامزن ہے اور بہت جلد قوم کو خوشحالی اور معاشی آسودگی پر مشتمل ماحول میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے 70 سالہ کرپشن، اقرباء پروری کے گند کو صاف کرنے کیلئے وقت درکار ہے ، حکومت نے اپنے حالیہ 100 دنوں میں معیشت کی بحالی ، دوست ممالک کے ساتھ رابطہ کاری اور عالمی سطح پر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

پاکستان کے امیج کو بلند کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں پروٹوکول کے خاتمے، وزیر اعظم ہاؤس سمیت گورنر ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کے حوالے سے جو اعلانات کئے تھے ان پر عملی طور پر اقدامات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کی قلعہ نما دیواریں سابق حکمرانوں کا منہ چڑارہی تھیں اب جب وزیر اعظم نے ان دیواروں کو مسمار کرنے کا جو حکم دیا ہے اپوزیشن کی جانب سے شور و واویلہ اور بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان حقیقی معنوں میں قوم کی امیدوں کا محورہیں اور حکومت پنجاب اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے دن رات انتھک محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ اس تمام تر محنت کے نتائج عوام کو خوشحالی کی صورت میں جلد ملنے شروع ہوجائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر