مظفر گڑھ ‘ انتظامیہ تجاوزات مافیا پرمہربان ‘ آپریشن سے انکار ‘ مسائل میں اضافہ

مظفر گڑھ ‘ انتظامیہ تجاوزات مافیا پرمہربان ‘ آپریشن سے انکار ‘ مسائل میں ...

مظفر گڑھ ‘ عبدالحکیم ‘ خان گڑھ (نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ) ضلعی انتظامیہ کی جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کرنا وزیراعظم کے کلین پاکستان ویڑن کے خلاف اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے انتظامیہ کی جانب سے خانگڑھ میں سیاسی دباؤ پر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

آپریشن روکنا افسوسناک ہے یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار آباد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سردار آباد ڈوگر کا کہنا تھا کہ خانگڑھ میں مین بازار، شایجمال چوک اور سٹیڈیم چوک میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا دشوار ہو گیا ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کسی کاروائی کی بجائے فرضی کاروائی کرکے سب اچھا قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ سمیت تمام متعلقہ افسران سے متعدد مرتبہ خانگڑھ میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی درخواست کی گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے قطعاً تعاون نہیں کیا جا رہا ہے سردار آباد ڈوگر کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے خانگڑھ کے شہری شدید ازیت میں مبتلا ہیں جبکہ تجاوزات کی وجہ سے علی پور روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن نہ کیا گیا تو دس دسمبر کو پارٹی ورکرز کے ہمراہ شاہجمال چوک پر دھرنا دے کر علی پور روڈ کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کر دیا جائے گا اور اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلہ تک دھرنا جاری رہے گا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن پورے ملک میں بلا امتیاز جاری ہے لیکن مظفرگڑھ کی صورتحال کچھ الگ ہی نظر آتی ہے جہاں ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی ہے.شہرخموشاں مظفرگڑھ میں تجاوزات کے خلاف کیے جانے والے گرینڈ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ صرف 2 کنال ہی واگزار کرا پائی .جبکہ کل رقبہ 102 کنال پر مشتمل ہے. اب تک غوث حمزہ قبرستان کا بقایا رقبہ 34 کنال رہ چکا ہے .جبکہ 68 کنال پر ابھی بھی بااثر سیاسی لوگ قابض ہیں. شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحکیم خدادا تارڑنے میونسپل انتظامیہ انچارج تجاوزات ریاض حسین شاہ اورمحمد اسلم بٹ ،محمد اشرف چودھری،محمد حسین و عملہ صفائی کے ہمراہ شہر بھر کے تمام بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا دکانداروں ، ریڑھی و پھٹہ بانوں کا سامان نمائش و تجاوز قبضہ میں لے لیا۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر