ملتان میں چوری ‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘پولیس لاپتہ ‘ متاثرین کا احتجاج

ملتان میں چوری ‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘پولیس لاپتہ ‘ متاثرین کا احتجاج

ملتان ( وقائع نگار) ڈکتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز ، موٹر سائیکل ، الیکٹرک آرہ مشین ، بچھڑا فینسی لائٹس و فانوس و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نصیر کے گھر سے ملزمان یامین وغیرہ نے موٹرسائیکل ، سپرے ودیگر ضروری سامان چوری کرلیا ،(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

الپہ پولیس نے ایس ڈی او میپکو عبدالرزاق کی جانب سے بجلی چوری کی درخواست پر ملزمان رمضان ، ناصر ، وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔۔۔قطب پور کے علاقے میں محمد پہلوان کا بچھڑا نامعلوم افراد نے چوری کرلیا ، گل گشت کے علاقے میں شمس العارفین کی دوکان سے موبائل فون نقدی ، ودیگر ضروری سامان نامعلوم نے چوری کرلیا ، ،، بی زیڈ کے علاقے میں عتیق الرحمن جو کہ امریکہ سے واپس آیا ہے کے گھر سے نامعلوم چوروں نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان چوری کرلیا، اسی تھانے کے علاقے میں محمد یونس کی موٹر سائیکل کسی مامعلوم نے چوری کرلی ، نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم نے عامر کی موٹر سائیکل چوری کر لی ، کوتوالی پولیس نے بجلی چوری کرنے پر بشیر احمد پر مقدامات درج کر لئے نیو ملتان کے علاقے میں منتظر اور حکمران خالد کی نامعلوم نے موٹر سائکلیں چوری کرلیں جبکہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں رضوان کی موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کر لی ہے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر