رحیمیارخان ،پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ،3افراد کیخلاف مقدمہ

رحیمیارخان ،پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ،3افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں 10 سال تک بنیادی سہولیات پورا نہ کرنے پر پولیس تھانہ سٹی سی ڈویژن نے تین ملزمان کے خلاف شہری کی رپورٹ (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے‘ تفصیل کے مطابق طبیہ سٹی ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی محفوظ خان نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ تین ملزمان رشیداحمد وغیرہ نے دس سال قبل اپنی ہاؤسنگ سکیم میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسے پلاٹ فروخت کردیا‘دس سال کاعرصہ گزرجانے کے باوجود بنیادی سہولیات مکمل کرنے کاوعدہ کرکے آج تک پورا نہ کیا۔ شہری محفوظ خان کی رپورٹ پر پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ہاؤسنگ سکیم