ملتان ریجن‘ بھتہ خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ‘ 22 پر مقدمے ‘ 65 افراد گرفتار

ملتان ریجن‘ بھتہ خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ‘ 22 پر مقدمے ‘ 65 افراد گرفتار

ملتان( وقائع نگار) آر پی او کے حکم پر پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ملتان ریجن میں پولیس نے بھتہ خوری کے خلاف 22 مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔اور پولیس مقدمات میں ملوث 65 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

بھتہ خوروں کی پشت پناہی کرنے والے بھی شامل ہیں۔واضح رہے ضلع ملتان میں 16 اور وہاڑی میں 6 مقدمات۔ خانیوال اور لودھراں میں بھتہ خوری کا اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر