پانڈا ایریا ،مقبوضہ اراضی پر قبضہ کی کوشش ،چانڈیہ رند برادری میں تصادم 7افراد گرفتار
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)نواحی موضع متوانی والا میں پانڈایریاکی35ایکڑسے زائدمقبوضہ اراضی اہم شخصیت کے قریبی عزیزوں نے قبضہ کرلیا،چانڈیہ اوررندبرادری میں تصادم کے بعدپولیس نے دونوں گروپوں کے 7افرادکوگرفتارکرکے حوالات بندکردیا ہے۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
نواحی موضع متوانی والامیں پانڈایریاکی بیس سے زائدمربع سرکاری اراضی پرپہلے ہی سے چانڈیہ اوررندقبیلہ کے افرادقابض ہیں گزشتہ روزسیاسی شخصیت رندکے قریبی عزیزغلام عباس ولدسلطان محمود،محمداشرف ولدخادم حسین،عبدالمالک ولدحامداقوام رندکی سربراہی میں40سے زائدافراد3ٹریکٹرلے کرمحمدبخش چانڈیہ عرف بنی خان کی مقبوضہ35ایکڑاراضی پرقبضہ کرناشروع کردیاجس کے نتیجہ میں دونوں طرف سے تصادم،گالم گلوچ اوردھکے دیے گئے اس دوران صوبائی رکن اسمبلی اشرف رند نے ڈی پی اومظفرگڑھ کوفون کردیاجس پرپولیس دائرہ دین پناہ سب انسپکٹرشاہدکھوسہ کی سربراہی میں بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی تاہم اس دوران دونوں طرف سے7افرادغلام عباس،محمداشرف ولدخادم حسین،عبدالمالک اقوام رند،غلام حسین،عبدالوہاب،قادربخش،محمداقبال اقوام چانڈیہ کو107کے تحت گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے۔
کشیدہ