لڑکی اغواء کے بعد بداخلاقی کا شکار ‘ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیکا انکشاف

لڑکی اغواء کے بعد بداخلاقی کا شکار ‘ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار) بد اخلاقی کے واقعات ڈکیتی کے ملزم سے دوران تفتیش اسلحہ برآمدکر لیا گیا ‘ لڑائی جھگڑے کے واقعات 70 لاکھ کا بو گس چیک دینے پر ۔ کرائے دار نے بیوی کے ساتھ مل کر گھر کی مالکن کی سولہ سالہ بیٹی کو اغوا کر کے بد اخلاقی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق علی نواز کو ملزمان شان دانش و دیگر نے مل کر قتل کی دھمکیاں دی اور فائرنگ کر ی لیکن وہ بچ گیا پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔ نیو ملتان پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں فحاش حرکات میں مصروف ملزمان جمشید سلیم عائشہ ، رشید شبانہ کو گرفتار کیا دوران تلاشی چرس برآمد ہو ئی تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں منور خدیجہ نے درخواست دی میرے گھر پر عبدالرحمان اور اس کی بیوی آسیہ کرایہ دار تھے جنہوں نے میری بیٹی علیشہ کو جوس پلانے کے بہانے گھر سے باہر لے گئے اور اغوا کر لیا ملزم عبدالرحمان نے میری بیٹی کو بے ہوش کر کے بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ویڈیو بنا کر بد اخلاقی شروع کر دی تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ضیاء حسین کو ملزم عبدالرحمان نے 70لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا مظفر آباد کے علاقے میں رکبے کے تنازہ پر شہباز کو ملزم طارق نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ اسی تھانے کے علاقے میں فدا حسین کی 28سالہ بیٹی کو ملزمان شاہد، شکیل ، فراز اور مظہر حسین نے اغوا کر لیا تھانہ چہلیک پولیس نے دوران تفتیش ڈکتی کے ملز نعمان سے اسلاح برآمد کر لیا ممتازآباد پولیس نے محمد طارق کو جیپ کے ذریعے ٹکر لگنے کی رنجش پر ملزمان نوید عدیل شان نے خنجر مار کر قتل کر دیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بیگم مائی کے بیٹے کو ملزمان بلال اور روفی و دیگر نے زبر دستی اغوا کر لیا ، تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں محمد جاوید کی ہمشیرہ کو 3ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ بدلہ سنتھ کے علاقے میں محمد اختر کی بھتیجی نازش کو ملزم صداقت حسین نے اغوا کر لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔
بلیک میلنگ