جامعہ زکریا شعبہ سوشیالوجی کے لاپتہ طالبعلم جنید بلوچ کی بازیابی کیلئے طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ

جامعہ زکریا شعبہ سوشیالوجی کے لاپتہ طالبعلم جنید بلوچ کی بازیابی کیلئے طلبہ ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) طلبا اتحاد کے زیر اہتمام سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ جامعہ زکریا کے لاپتہ طالب علم جنید بلوچ کی بازیابی کے لئے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور روڈ بھی بلاک کردیا، اور نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنید سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا ہونہار طالبعلم ہے جس کو 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب کو اسے گھر سے بھائی اور والد کے ہمراہ اٹھایا گیا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں کسی مجرم کو بھی24 گھنٹے سے زائد وقت تک یوں غائب رکھنا بھی جرم ہے سیکیورٹی ادارے طالب علم جنید بلوچ ، بھائی حسنین اور والد کو بازیاب کیا جائے ۔جنید کا تیسرا سمسٹر جاری ہے اور تعلیمی حرج کے علاوہ اس کی گمشدگی اور لاپتہ ہونے پر طلبا میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔

لاپتہ طالبعلم

مزید : ملتان صفحہ آخر