زکریا یونیورسٹی ‘ انسٹیٹیوٹ آف بنکنگ اینڈ فنانس میں سٹوڈنٹس سنٹر بنانے کا منصوبہ التواء کا شکار
ملتان( سٹاف رپورٹر ) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں سٹوڈنٹس سنڑ کے قیام کا منصوبہ التوا کا شکار ہو(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
گیا،طلبہ نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔تفصیل کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے طلباوطالبات کے مطالبے پر ڈائریکٹر آئی۔بی۔ایف نے انسٹیٹیوٹ میں سٹوڈنٹ سنٹر بنانے کی منظوری دی اور اس سنٹر کے قیام کے لیے جو جگہ الاٹ کی گئی وہاں پر بیٹھے فوٹو سٹیٹ شاپ کے مالک نے شعبہ سٹیٹ منیجمنٹ کی ملی بھگت سے قبضہ چھوڑنے سے انکار کردیا ۔دوسری طرف طلبانے سٹوڈنٹ سینڑ کے قیام میں تاخیر پر احتجاج کیا ہے، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ طلباء وطالبات کی سہولت کے پیش نظر سٹوڈنٹ سنڑ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور انہوں نے پرائیویٹ شخص سے انسٹیٹیوٹ کے اندر سے قبضہ واگذار کرانے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ رکھا ہے اور جگہ کی دستیابی کے ساتھ ہی طلباء وطالبات کو جدید سٹوڈنٹ سنڑ کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔
شکار