بہاولپور :قائداعظم میڈیکل کالج میں سالانہ وائٹ کوٹ تقریب ،سٹوڈنٹس میں جوش خروش

بہاولپور :قائداعظم میڈیکل کالج میں سالانہ وائٹ کوٹ تقریب ،سٹوڈنٹس میں جوش ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایم بی بی ایس کے سال اوّل میں داخل ہونے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کے اعزاز میں تقریب وائٹ کوٹ کا انعقاد طب کا پیشہ اختیار کرنے والوں کو باوقار طریقے سے خراج تحسین (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

پیش کرنا ہے کیونکہ آج وائٹ کوٹ پہننے والے یہ مسیحا دکھی انسانیت کے علاج معالجے کے لیے مستقبل کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے قائد اعظم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں دوسری سالانہ تقریب وائٹ کوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس باوقار تقریب میں پہلے سال ایم بی بی ایس میں داخل ہونے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مدعو کیا گیا تھا۔ پرنسپل نے کہا کہ یہ شعبہ کوئی معمولی شعبہ نہیں ہے بلکہ اس کو اختیار کرنے والے مت بھولیں کہ ان کا واسطہ انسانیت سے ہے جس میں نہ صرف انسانوں کی جسمانی بیماریوں کے علاج کے لیے اپنی خدمات ہمہ تن گوش ہو کرادا کرنے کی ضرورت ہے،صرف جسم کا علاج مقصود نہیں ہے بلکہ ان کا اطمینان بھی ضروری ہے ۔

تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر