اپوزیشن جماعتیں الگ صوبے کیلئے حکومت کاساتھ دیں ، عمران پرویز دھول
خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
جنوبی پنجاب کے عوام سے مخلص ہیں توجنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کیلے حکومت کاساتھ دینا چاہیے اور جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کے لیے درکار آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اپناکردار ادا کرناچاہیے ۔وہ صوبائی حلقہ206کے معززین علاقہ اورکارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہو ں نے کہاکہ نیاپاکستان کامستقبل روشن ہے حکومت نے سمت کا تعین کرلیا ہے اورہرشعبے میں شفافیت کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کرتارپور کوریڈور کی تعمیر پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
عمران پرویز