تعلیمات نبیؐ کی روشنی میں خدمت انسانیت عبادت کادرجہ رکھتی ہے، عقیل نجم ہاشمی

تعلیمات نبیؐ کی روشنی میں خدمت انسانیت عبادت کادرجہ رکھتی ہے، عقیل نجم ہاشمی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تعلیمات نبیؐ کی روشنی میں خدمت انسانیت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے میونسپل کارپوریشن بہاولپور میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی ؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں بین الاقوامی نعت خواں رؤف احمد روفی،مقبول احمد جوئیہ اور دیگر نعت خواں حضرات نے نبی مکرمؐ کی شان بیان کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔رؤ ف احمد روفی نے متعدد نعت پڑھ کرعاشقان نبی ؐکے دلوں کو عشق نبی سے منورکیا۔رؤف احمد روفی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ ؐکی تعریف کرنے والی زبان عطا کی۔یہ نبی مکرم ؐ کی تعریف و توصیف کا وسیلہ ہی ہے کہ آج دنیا میں جانا اور پہچانا جاتا ہوں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ میں اور میرے فرشتے نبی ؐ پر درود پڑھتے ہیں اور یہ ہی نہیں ایمان والوں کو بھی آ پ ؐ پر درود و سلام بھیجنے کی تلقین بھی کی ۔آج کی یہ محفل جہاں اللہ پاک کی سنت اداکرنے کی دلیل ہے تو آپ ؐ پر درود و سلام بھیج کر ایمان والا ہونے کا بھی ثبوت ہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ زندگی باقی ہے آپ ؐ کی یادمناتے اور اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے۔تقریب میں ادارہ کے ملازمین کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر