ٹاسک فورسز کا جنوبی پنجاب میں آپریشن ،بجلی چور صارفین پر مقدمے جرمانے
ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ٹاسک فورسز نے 91بجلی چورپکڑ لئے ۔19افراد کے خلاف مقدمات درج،33لاکھ27 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورسز نے جنوبی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے یکم دسمبرکو91 بجلی چورپکڑلئے ۔2 لاکھ10 ہزار یونٹس جرمانہ عائد کیاگیا جس کی مالیت33لاکھ27ہزارروپے بنتی ہے ۔19بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ٹاسک فورسز نے ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں ایک ٹیوب ویل سمیت 18گھریلو صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا انہیں38ہزار596 یونٹس جرمانہ عائد کیاگیا جس کی مالیت7لاکھ60 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ 2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں34گھریلوصارفین کو54ہزاریونٹس جرمانہ عائد کیاگیاجس کی مالیت6لاکھ 21ہزارروپے بنتی ہے ۔ وہاڑی سرکل میں12گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو46 ہزار 290یونٹس چوری کرنے پر8 لاکھ49ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 10 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ بہاولپور سرکل میں7بجلی چوروں کو12 ہزار170یونٹس چوری کرنے پر2لاکھ41ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااور2مقدمات درج کروائے گئے ۔رحیم یار خان سرکل میں14بجلی چوروں کو21 ہزار230 یونٹس بجلی چوری کرنے پر 3لاکھ43ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔خانیوال سرکل میں 6 بجلی چوروں کو38ہزار504یونٹس چوری کرنے پر5 لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
مقدمے