ٹرین میں دوستی پھر ،دھوکہ شادی شدہ خاتون خوفناک جال میں پھنس گئی

ٹرین میں دوستی پھر ،دھوکہ شادی شدہ خاتون خوفناک جال میں پھنس گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں ،محسن وال (نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان)فیس بک پر دوستی کرکے گھر سے بھاگنے والی کراچی کی رہائشی شادی شدہ لڑکی گھر سے چوری کئے ہوئے60طولے طلائی زیورات میاں چنوں میں فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئی،صرافہ ایسویسی ایشن صدر کی کال پر پولیس تھانہ سٹی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نے لڑکی کو تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس کراچی کی حدود کی رہائشی شادی لڑکی فرح کی سیالکوٹ کے رہائشی علی خان سے فیس بک پر دوستی ہوئی لڑکی کے مطابق ان دونوں میں شادی کے عہدو پیماں ہوئے اور فرح علی نواز کی محبت میں گرفتار ہوکر 26روزقبل اپنا گھر چھوڑ کر ٹرین کے ذریعے سیالکوٹ روانہ ہوئی تو اسی ٹرین میں اس کے ساتھ بیٹھی مسافر خاتون میاں چنوں کے نواحی گاؤں 120/15Lکی رہائشی ممتاز بی بی زوجہ محمد یوسف نے اپنے جال میں پھنسا کر اسے سیالکوٹ کی بجائے میاں چنوں میں ہی اپنے ساتھ اتار لیا اور اپنے گھر لے گئی اورجاتے ہی فرح کے زیر استعمال سم توڑ کر سیالکوٹ کے رہائشی علی خان سے تمام رابطے ختم کروادیئے اور فرح کو علی خان کی بجائے اپنے بھتیجے طارق سے شادی پر آمادہ کرلیا 25روز اپنے پاس رکھنے کے بعد گزشتہ روز فرح اور ممتاز بی بی گھر سے چوری شُدہ 60طلائی زیورات میاں چنوں صرافہ بازار میں فروخت کرنے گئیں تو شک گزرنے پر جیولر صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اشرف زرگر نے مقامی پولیس کو اطلاع کردی،پولیس نے فرح اور ممتاز بی بی سے تفتیش کی تو حقائق سامنے آگئے ،جس پر پولیس تھانہ سٹی نے لڑکی کے ورثاء کو اطلاع کردی، اطلاع پر لڑکی کے ورثاء خاوند محمدفیصل یونس،سسر محمد یونس اسکی ساس اور تھانہ ڈیفنس پولیس کراچی کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ظہور احمد لڑکی کو وصول کرنے کے لئے تھانہ سٹی میاں چنوں پہنچ گئے ،جہاں اُنہوں نے میڈیا کی موجودگی میں صرافہ ایسوسی ایشن کے صدرحاجی محمد اشرف زرگر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں رانا فاروق احمد نے لڑکی کو زیورات سمیت ورثاء کے حوالے کردیا جو اسے لیکر کراچی راوانہ ہوگئے فرح کے خاوند اورسسر نے مقامی پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کہ لڑکی کے خاوند فیصل یونس نے تھانہ ڈیفنس کراچی میں فرح کے اغواء کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا،دوسری طرف پولیس نے ممتاز بی بی اور اس کے بھتیجے طارق کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔