رحیمیارخان، ناکہ بندی کے دوران مشتبہ خاتون اسکے ساتھی سے1کلو سے زائد چرس برآمد

رحیمیارخان، ناکہ بندی کے دوران مشتبہ خاتون اسکے ساتھی سے1کلو سے زائد چرس ...

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)ناکہ بندی کے دوران پولیس نے مشتبہ خاتون(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اور اس کے ساتھی سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی خاتون زیر حراست ساتھی پولیس کو چکما دے کرموقع سے فرار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شریفاں بی بی اور اس کے ساتھی عجب خان کو روک کر جامع تلاشی کی تو ان کے قبضہ سے1180گرام چرس برآمد ہوگئی جس پر پولیس نے خاتون شر یفاں بی بی کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کا ساتھی عجب خان پولیس کو چکما دے کر موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے گرفتار شریفاں بی بی اور فرارہونے والے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

چرس برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر