قتل کیس کافیصلہ ‘ 1 مجرم کو عمر قید ‘ دو افراد بری

قتل کیس کافیصلہ ‘ 1 مجرم کو عمر قید ‘ دو افراد بری

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان)عدالت نے مقدمہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،ایک ملزم کو عمر قید،2کو بے گناہ قرار دیکر بری کردیا گیا(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

۔تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر139دس آر کے رہائشی محنت کش موٹر سائیکل مکینک عباس مغل کی بیوی آصفہ عباس کو 25جولائی 2017کو رحیم یار خان کے رہائشی ملزم شہباز گلزارنے شہزا د گلزار ،عبدالجبار بلوچ کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے قتل جبکہ رشتہ دار کزن عبدالمجید کو زخمی کردیا تھا،جس کا مقدمہ نمبر136/17بجرم 302/324ت پ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں ملزمان شہباز گلزارنے شہزا د گلزار ،عبدالجبار بلوچ کے خلاف درج کیا گیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانیاں جلیل احمد خان نے مقدمہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ قتل کے نامزد ملزم شہباز گلزار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر ملزمان شہزاد گلزار،عبدلجبار بلو چ کو بری کردیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر