اٹلی کی نیپلزیونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹو کا اردوسائنس بورڈکادورہ

اٹلی کی نیپلزیونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹو کا اردوسائنس بورڈکادورہ

لاہور( لیڈی رپورٹر )اٹلی کی نیپلزیونیورسٹی کے مطالعہ اسلام واسلامی تاریخ کے پروفیسر رابرٹوٹوٹولی Roberto Tottoli نے اردوسائنس بورڈکادورہ کیااورڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرناصرعباس نیر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ اردوپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرزاہد منیر عامر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹرجنرل نے مہمانوں کو ادارے کے مقاصد ، نمایاں کارناموں اوراشاعتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ مہمانوں نے شعبہ مطبوعات اردوسائنس کتاب گھر کادورہ بھی کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4