سپیشل افراد کو معاون ماحول مہیا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،سیدہ زہرا

سپیشل افراد کو معاون ماحول مہیا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،سیدہ زہرا

لاہور(لیڈی رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دسمبر کا دن خصوصی افراد حوالے ہمارے فرائض کی یاددہانی کرواتا ہے۔ جبکہ 89 فیصد خصوصی بچے تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں جنہیں یکساں تعلیمی مواقع دینے کیلئے شمولیاتی تعلیم کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ شرکاء نے معذور افراد کو بااختیار ، بااعتماد اور خود انحصار بنانے اور یکساں بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں کے مین اسٹریم سے جوڑنے اور بالخصوص سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپیشل افراد کو معاون ماحول مہیا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4