خدمت کیلئے صاحب ثروت لوگوں کو میدان میں آنا ہوگا ،شیخ ابراہیم

خدمت کیلئے صاحب ثروت لوگوں کو میدان میں آنا ہوگا ،شیخ ابراہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیورورپورٹ) وارث شاہ لائنزکلب کے زیر اہتمام توقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی شیخ محمد ابراہیم چیف ایگزیکٹو کینن فوم والے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے صاحب ثروت لوگوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا ۔

غریب دکھی و مجبور انسانوں خدمت کی انسانیت کی اصل معراج ہے۔
، رواں سال کے دوران ہم نے 500سے زائد غریب مرد وخواتین کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجہ کیلئے مفت میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا ہے انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑا نوبل مشن ہے ہماری تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت اس مشن کی تکمیل کیلئے برسر پیکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر و صاحب ثروت لوگ غریب کے خاتمہ اور غریب کے حالات سنوارنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر تنظیم کا ایک سال مکمل ہونے پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔